Advertisement
Advertisement
Advertisement

اٹلی کے ساحل کے قریب کشتیوں کے الٹنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک

Now Reading:

اٹلی کے ساحل کے قریب کشتیوں کے الٹنے سے درجنوں تارکین وطن ہلاک

 لیبیا سے اٹلی کی جانب بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش کے دوران دو کشتیوں کے الٹنے سے کم از کم 27 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے، جب کہ درجنوں لاپتہ افراد کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔

واقعہ اطالوی جزیرے لامپے دُوسا کے قریب پیش آیا جہاں اطالوی کوسٹ گارڈ نے تقریباً 60 افراد کو بچا لیا۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) کے مطابق رواں سال اب تک 700 سے زائد افراد وسطی بحیرہ روم عبور کرنے کی کوشش میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

اطالوی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جب اس نوعیت کا سانحہ پیش آتا ہے تو یہ نہ صرف دکھ اور افسوس بلکہ ان انسانی اسمگلروں کی بے حسی کو بھی نمایاں کرتا ہے جو ایسے جان لیوا سفر کا اہتمام کرتے ہیں۔

Advertisement

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی ہجرت (IOM) کے ترجمان فلاویو دی جیاکومو کے مطابق ان کشتیوں پر 90 سے زائد افراد سوار تھے۔

ایک صومالیہ کی خاتون نے اطالوی اخبار کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ اس حادثے میں اس کی ایک سالہ بیٹی اور شوہر ہلاک ہو گئے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں کشتیاں کیسے الٹیں، تاہم کچھ زندہ بچ جانے والے افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی کشتی کے الٹنے کے بعد تمام مسافر دوسری کشتی میں سوار ہو گئے تھے، جو پہلے ہی گنجائش سے زیادہ بھر چکی تھی اور بالآخر وہ بھی پانی میں ڈوب گئی۔

لامپے دُوسا کا مہاجر کیمپ اکثر اوقات گنجائش سے زائد افراد سے بھرا ہوتا ہے، جہاں زندگی کے حالات نہایت دشوار گزار ہوتے ہیں۔ یہاں ہر سال ہزاروں تارکین وطن لائے جاتے ہیں جو خطرناک بحری سفر کے بعد یورپ پہنچنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔

Advertisement

اقوامِ متحدہ کے مطابق 2014 سے اب تک 25,000 سے زائد افراد وسطی بحیرہ روم عبور کرتے ہوئے لاپتہ یا ہلاک ہو چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر