Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا، وینیوز کا حتمی اعلان

Now Reading:

ایشیا کپ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا، وینیوز کا حتمی اعلان
ایشیا کپ کا مکمل شیڈول سامنے آگیا، وینیوز کا حتمی اعلان

ایشیا کپ ٹی20 2025 کے میچز متحدہ عرب امارات کے شہروں دبئی اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں گزشتہ کئی برسوں سے نیوٹرل وینیوز پر ہی مقابلے کرتی آئی ہیں، اور متحدہ عرب امارات ان مقابلوں کے لیے مرکزی مقام بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ سے قبل ٹی20 ٹرائی سیریز، شیڈول جاری

ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 9 ستمبر کو ابوظبی میں افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement

رواں ایڈیشن میں آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں دو نئی ٹیموں (متحدہ عرب امارات اور عمان) کی شمولیت سے ایونٹ کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔ پچھلے ایڈیشن میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔

شیڈول کے مطابق دبئی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے  8 میچز کی میزبانی ابو ظہبی کرے گا۔

گروپ اےمیں  بھارت (دفاعی چیمپئن)، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور عمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ پر مشتمل ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایونٹ کے انعقاد کا مقصد ایشیائی کرکٹ کے شائقین کو عالمی معیار کا کرکٹنگ تجربہ فراہم کرنا ہے۔ دبئی اور ابوظبی کرکٹ کے حوالے سے جدید سہولیات سے لیس ہیں جو کھلاڑیوں، شائقین اور براڈکاسٹروں کے لیے یکساں طور پر بہترین ثابت ہوں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر