Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد: لاکھوں مویشیوں کی ویکسین میں کروڑوں کا گھپلا بے نقاب

Now Reading:

اسلام آباد: لاکھوں مویشیوں کی ویکسین میں کروڑوں کا گھپلا بے نقاب
اسلام آباد: لاکھوں مویشیوں کی ویکسین میں کروڑوں کا گھپلا بے نقاب

لاکھوں بھیڑوں اور بکریوں کو بیماریوں سے بچانے والی ویکسین میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

خصوصی آڈٹ رپورٹ کے مطابق بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین پوری فراہم کیے بغیر ہی سپلائرز کو ادائیگیاں کر دی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد وٹرنری لیبارٹریز سے متعلق آڈٹ میں یہ حقائق سامنے آئے کہ مطلوبہ مقدار پوری نہ پہنچانے کے باوجود سپلائر کمپنی کو 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔ ویکسین کی ترسیل کے لیے جعلی ڈلیوری چالان تیار کیے گئے اور 24 لاکھ خوراکوں کی جعلی ڈیٹا انٹری کر کے ادائیگی کو درست ظاہر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: لمپی اسکن سے نمٹنے کے لیے مقامی ویکسین تیار دس گنا سستی ویکسین کی قیمت صرف 25 روپے ہے

آڈٹ رپورٹ کے مطابق کمپنی کو 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرنی تھیں، مگر صرف 1 کروڑ 40 لاکھ خوراکیں ہی دی گئیں۔ ویکسین خوراکوں کی کل مالیت 13 کروڑ 34 لاکھ روپے تھی، لیکن سپلائر نے محض 11 کروڑ 46 لاکھ روپے کی ویکسین فراہم کی۔

Advertisement

رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا، اسلام آباد، حیدرآباد، کوئٹہ، لاہور اور مظفرآباد بھیجی جانے والی ویکسین میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کے شواہد ملے ہیں۔

آڈیٹر جنرل نے جعلی انٹریوں اور ویکسین پہنچائے بغیر ادائیگی کے معاملے کی انکوائری کی سفارش کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر