Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوکرین جنگ، لاکھوں فوجیوں کی ہلاکتوں کا انکشاف، ہفتہ وار ہزاروں ہلاکتیں ہو رہی ہیں

Now Reading:

یوکرین جنگ، لاکھوں فوجیوں کی ہلاکتوں کا انکشاف، ہفتہ وار ہزاروں ہلاکتیں ہو رہی ہیں

یوکرین جنگ میں انسانی جانوں کا ضیاع بھیانک حدوں کو چھو رہا ہے۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایک حیران کن انکشاف کیا کہ صرف گزشتہ ایک ہفتے میں 7,011 افراد مارے گئے، جن میں زیادہ تر فوجی شامل تھے۔

ٹرمپ نے یہ بات الاسکا سربراہی اجلاس کے لیے روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسی جنگ روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں ہر ہفتے پانچ، چھ یا سات ہزار لوگ مارے جا رہے ہیں۔

اگرچہ اس دعوے کی آزادانہ تصدیق ممکن نہیں، اور نہ ہی روس یا یوکرین باقاعدگی سے اپنی ہلاکتوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہیں، تاہم مختلف آزاد اداروں نے جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں کا تخمینہ لگایا ہے۔

واشنگٹن میں قائم سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (CSIS) کی جون میں جاری رپورٹ کے مطابق روسی فوجیوں کی ہلاکتیں 2,50,000 سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ یوکرینی فوجیوں کی ہلاکتوں کا اندازہ 60,000 سے 1,00,000 کے درمیان ہے

دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے اور تحقیقاتی ادارے میڈیازونا نے روسی قبرستانوں، یادگاروں اور تعزیتی پیغامات کا تجزیہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگست 2025 تک 1,22,000 سے زائد روسی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

Advertisement

تاہم اُن فوجیوں کی لاشیں جو میدان جنگ میں تاحال موجود ہیں، ان کو مدِنظر رکھتے ہوئے برطانوی خبر رساں ادارے کا تخمینہ مزید ہولناک ہے جس کے مطابق روسی فوجیوں کی مجموعی ہلاکتیں ممکنہ طور پر 1,89,000 سے 2,73,000 کے درمیان ہو سکتی ہیں۔

اس میں عام شہریوں کی ہلاکتیں شامل نہیں، جن کی تعداد بھی ہزاروں میں بتائی جاتی ہے، مگر تصدیق شدہ اعداد و شمار حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے۔

ادھر عالمی رہنما، بشمول یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور یورپی اتحادی آج کے اجلاس میں ہلاکتوں کے اس خونی سلسلے کو روکنے کی اپیلیں کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر جنگ اسی رفتار سے جاری رہی تو آنے والے ہفتے اور مہینے مزید خونریزی، تباہی اور انسانی المیے کا سبب بن سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر