Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا جھوٹا دہشت گردی بیانیہ بے نقاب، پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے

Now Reading:

بھارت کا جھوٹا دہشت گردی بیانیہ بے نقاب، پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے
بھارت کا جھوٹا دہشت گردی بیانیہ بے نقاب، پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آگئے

اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کے بیانات سامنے آنے سے بھارت کا پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا جھوٹا پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔

بھارتی میڈیا نے 28 اگست کو دعویٰ کیا کہ تین پاکستانی شہری کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ تاہم حقیقت سامنے آنے پر بھارتی جھوٹ کا پول کھل گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ تینوں پاکستانی شہری روزگار اور سیاحت کے لیے نیپال اور کمبوڈیا جا رہے تھے۔ بہاولپور کے محمد عثمان ولد بشارت نے وضاحت کی کہ وہ 8 اگست کو براستہ دبئی کھٹمنڈو روانہ ہوا تھا، لیکن بھارتی میڈیا نے انہیں دہشت گرد بنا کر پیش کیا۔

مزید پڑھیں: بھارت کو پانچ سالہ جنگوں کی تیاری کرنا ہوگی؛ بھارتی وزیر دفاع

اسی طرح میرپور خاص کے عادل حسین نے بتایا کہ وہ پرواز ایف زیڈ 344 کے ذریعے کھٹمنڈو پہنچا اور 27 اگست کو کمبوڈیا گیا، نیپال میں صرف گھومنے اور تفریح کے لیے رکا تھا۔

Advertisement

کراچی کے حسنین علی نے کہا کہ وہ 28 اگست کو باتک ایئرویز کے ذریعے ملائیشیا روانہ ہوا اور نیپال محض سیاحت کے لیے گیا تھا، بعد ازاں کمبوڈیا جا کر دوبارہ پاکستان واپس آنا تھا۔ ان تینوں پاکستانیوں کے بیانات نے بھارت کے جھوٹے دعوے کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کردی۔

خیال رہے کہ ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی ایماء پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا تیز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ بھارت آپریشن سندور میں ہونے والی ہزیمت چھپانے کے لیے بے بنیاد الزامات اور فیک انکاؤنٹرز کا سہارا لے گا۔

واضح رہے کہ رواں سال مئی میں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 7 جنگی طیارے اور متعدد ائیر بیسز تباہ کیے تھے، جس کے بعد بھارت مسلسل جھوٹے بیانیے گھڑ کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر