Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں آٹے  کے بحران کا امکان، قلت پیدا ہونے کا خدشہ

Now Reading:

کراچی میں آٹے  کے بحران کا امکان، قلت پیدا ہونے کا خدشہ
کراچی میں آٹے  کے بحران کا امکان، قلت پیدا ہونے کا خدشہ

آٹا

کراچی: فلور ملز مالکان کی جانب سے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے بعد کراچی میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

بول نیوز کے مطابق فلور ملز مالکان کی جانب سے فائن آٹا، ڈھائی نمبر آٹا اور میدے کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے، جس سے شہر میں آٹے کا بحران جنم لے سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان پیکج، چینی، آٹا اور گھی کی قیمتیں کم نہ کرنے کا فیصلہ، ذرائع

ہولسیل گراسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالروف کے مطابق آٹے کی فی کلو قیمت میں 20 سے 30 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے عوامی سطح پر تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

ہولسیل مارکیٹ میں فائن آٹے کی قیمت فی کلو 95 روپے اور ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت 89 روپے تک پہنچ چکی ہے، حالانکہ کمشنر کراچی نے بالترتیب 78 اور 66 روپے فی کلو نرخ مقرر کیے تھے۔ ریٹیل سطح پر صورتحال مزید سنگین ہے جہاں فائن آٹا 110 روپے اور ڈھائی نمبر آٹا 95 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب، چکی آٹے کی قیمت میں بھی 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: موسم سرما میں مکئی کا آٹا غذا میں شامل کر کے یہ 5 فائدے حاصل کریں

آٹا چکی ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ گندم مہنگی خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق گندم کی پسائی اور دیگر اخراجات پر فی کلو کم از کم 30 روپے لاگت آتی ہے۔

اسی طرح، ہولسیل تاجروں کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ گندم کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔

دوسری طرف، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سنگین الزامات بھی سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ بڑے پیمانے پر گندم کاشتکاروں سے خرید کر ذخیرہ کر لی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ہولسیل مارکیٹ میں مصنوعی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

تاجر برادری نے خبردار کیا ہے کہ اگر ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامیہ نے فوری کارروائی نہ کی تو آنے والے دنوں میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جو عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر