Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردے کی پتھری کے علاج میں خوردبینی روبوٹ، نیا انقلابی قدم

Now Reading:

گردے کی پتھری کے علاج میں خوردبینی روبوٹ، نیا انقلابی قدم
گردے کی پتھری کے علاج میں خوردبینی روبوٹ، نیا انقلابی قدم

اسلام آباد: گردے کی پتھری کے تکلیف دہ مرض کے علاج میں امریکا اور جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے ایک نیا انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

سائنسی جریدے کے مطابق جنوبی کوریا اور امریکا کے ماہرین نے ایک خوردبینی مقناطیسی روبوٹ تیار کیا ہے جو پیشاب کی نالی کے ذریعے گردے میں داخل ہو کر پتھری کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں توڑ دیتا ہے۔ اس طریقۂ علاج کو روایتی شاک ویو تھراپی کے مقابلے میں کم تکلیف دہ اور زیادہ مؤثر قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ روبوٹ جسے “فیروبوٹ” کا نام دیا گیا ہے، سائز میں صرف چند ملی میٹر کا ہے۔ اسے مقناطیسی لہروں کے ذریعے گردے کی پتھری تک پہنچایا جاتا ہے جہاں پہنچ کر یہ ہلکی ارتعاش اور نرم جھٹکے خارج کرتا ہے۔ نتیجتاً پتھری کے ذرات اتنے چھوٹے ہو جاتے ہیں کہ وہ آسانی سے جسم سے خارج ہو سکیں۔

مزید پڑھیں: ہیئر ٹریٹمنٹ کروانے والی خاتون کے گردے خراب ہوگئے

ماہرین کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی مریض کے لیے زیادہ محفوظ ہے کیونکہ اس سے گردے اور بافتوں کو کم نقصان پہنچتا ہے۔ تجربات میں یہ روبوٹ خنزیروں اور انسانی جسم کے ماڈلز پر آزمایا گیا، جہاں اس کی کامیابی کی شرح 90 فیصد رہی۔

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے صحت یابی کا وقت بھی کم ہوتا ہے اور پیچیدگیوں کے امکانات بھی گھٹ جاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ علاج فی الحال ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کے کلینیکل ٹرائلز جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق مستقبل میں اگر یہ طریقہ انسانوں پر بھی کامیاب ثابت ہوا تو گردے کی پتھری کے علاج میں سرجری اور شاک ویو تھراپی ماضی کا حصہ بن جائیں گی۔

میڈیکل ماہرین کا کہنا ہے کہ خوردبینی روبوٹکس طب کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھ رہی ہے۔ ان کے مطابق آنے والے برسوں میں یہ روبوٹس نہ صرف پتھری توڑنے کے کام آئیں گے بلکہ ٹیومرز کے علاج اور جسم کے اندرونی حصوں میں براہِ راست دوائیں پہنچانے جیسے انقلابی اقدامات بھی ممکن ہو سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر