Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ

Now Reading:

گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
گھریلو گیس کنکشنز پر پابندی ختم، ایل این جی کنکشنز کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: مہنگی ایل این جی کی وجہ سے گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشن دینے کا معاملہ متنازعہ ہوتا جارہا ہے۔

وفاقی حکومت نے ایل این جی کی بنیاد پر گھریلو صارفین کو نئے گیس کنکشنز دینے کا معاملہ زیر غور لانا شروع کر دیا ہے۔ تاہم اس فیصلے پر شدید تحفظات سامنے آ رہے ہیں کیونکہ ایل این جی مقامی گیس کے مقابلے میں تقریباً 65 فیصد زیادہ مہنگی ہے۔ اوگرا نے بھی اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے۔

اوگرا کے مطابق پاکستان میں مقامی گیس کی اوسط قیمت 1836.93 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے، جب کہ درآمدی ایل این جی کی قیمت 3034 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ریکارڈ کی گئی ہے۔ ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ ایل این جی طویل مدتی معاہدوں کے تحت درآمد کی جاتی ہے اور پاکستان ہر ماہ اس کے 10 کارگوز درآمد کرتا ہے۔

پاور ڈویژن پہلے ہی مہنگی ایل این جی لینے سے انکار کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر مہنگی درآمدی گیس نہیں لے گا۔ انہوں نے پیٹرولیم ڈویژن کو مشورہ دیا کہ وہ گیس معاہدوں پر نظرثانی کرے، کیونکہ زیادہ گیس درآمد کرنے کے معاہدوں پر نظرثانی ہی مستقل اور واحد حل ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ اکنامک میرٹ آرڈر میں تبدیلی “گناہ کبیرہ” کے مترادف ہے، اس لیے ایسا نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایک ٹی وی پروگرام میں شکوہ کیا تھا کہ پاور ڈویژن پلانٹس کے لیے بے پناہ درآمدی گیس منگوانے کے باوجود اسے استعمال نہیں کر رہا۔

Advertisement

یہ معاملہ وفاقی حکومت کے لیے نئی بحث کا سبب بن گیا ہے کہ آیا گھریلو صارفین کو مقامی گیس کی قلت کے باوجود مہنگی ایل این جی پر منتقل کیا جا سکتا ہے یا اس کے معاشی اثرات صارفین پر مزید بوجھ ڈالیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر