
نیویارک: اقوام متحدہ کی دو ریاستی حل کانفرنس میں فرانسیسی صدر نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقدہ دو ریاستی حل کانفرنس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی پوری طاقت استعمال کرنا ہوگی تاکہ امن کا موقع محفوظ رہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ آج دنیا امن کی راہ ہموار کرنے کے لیے جنرل اسمبلی میں موجود ہے اور دو ریاستی حل کو ممکن بنانے کی ذمہ داری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق وقت آ گیا ہے کہ جنگ، قتل عام اور جبری ہجرت کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
مزید پڑھیں: یوکرین کے مستقبل کا فیصلہ یوکرینی عوام کے بغیر ممکن نہیں، فرانسیسی صدر
میکرون نے زور دیا کہ امن کا وقت آ چکا ہے، لیکن ہم امن حاصل کرنے کے موقع کو کھونے کے قریب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس کو فوری طور پر 48 یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا کیونکہ دنیا مزید انتظار نہیں کرسکتی۔ ساتھ ہی انہوں نے 7 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں ہزاروں فلسطینی حملوں میں شہید اور بے شمار افراد اپنی زندگیاں تباہ ہوتے دیکھ رہے ہیں۔
اس موقع پر سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور فرانسیسی صدر میکرون نے مشترکہ طور پر کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس میں اردن کے شاہ عبداللہ، یورپی ممالک کے نمائندوں اور دیگر عالمی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
میکرون نے زور دیا کہ فلسطین میں ایک آزاد عرب ریاست کے قیام کا وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا، اور اب مزید انتظار ممکن نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News