Advertisement
Advertisement
Advertisement

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتا ہے، گورنر سندھ

Now Reading:

نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل ہی دنیا کو امن کا گہوارہ بنا سکتا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ 1447ھ کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت صرف امتِ مسلمہ ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے باعثِ رحمت ہے۔

 انہوں نے کہا کہ رسولِ کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ میں زندگی کے ہر پہلو کے لیے مکمل اور جامع رہنمائی موجود ہے، جس سے رہنمائی لے کر دنیا کو بہتر، پرامن اور انصاف پر مبنی بنایا جا سکتا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ جشنِ عید میلادالنبی ﷺ منانے کا اصل مقصد یہ ہے کہ ہم آپ ﷺ کی سیرت اور اخلاقیات کو اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کا حصہ بنائیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ دن ہمیں اخوت، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کا درس دیتا ہے، اور ہمیں چاہیے کہ ہم اسوۂ حسنہ کو اپناتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کی تعلیمات ہمیں سکھاتی ہیں کہ رواداری، برداشت اور انصاف ہی ایک مثالی معاشرے کی بنیاد ہیں۔

Advertisement

 آپ ﷺ کی سنت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ضرورت مندوں کی مدد اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ نہ صرف انسانیت کی خدمت ہے بلکہ سنتِ نبوی ﷺ کا تقاضا بھی ہے۔

گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہمیں قومی اتحاد، یگانگت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنی پالیسیوں اور رویوں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو شامل کر لیں تو نہ صرف ہمارے ذاتی رویے بہتر ہوں گے، بلکہ معاشرہ بھی امن، عدل اور فلاح کی جانب گامزن ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم سب سے یہ تقاضا کرتا ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ سے محبت کا ثبوت عمل سے دیں، اور ایسی فضا قائم کریں جس میں ہر شخص خود کو محفوظ، باعزت اور برابری کا حامل سمجھے۔

گورنر سندھ نے اپنی دعا میں کہا: “اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، امن، اور خوشحالی سے ہمکنار کرے، اور ہمیں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر مکمل عمل کی توفیق عطا فرمائے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر