سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دے دی۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے صدیق اللہ اٹل نے 64 اور ابراہیم زردان نے 65 رنز کی اننگ کھیلی، ان دونوں کے علاوہ کوئی بیٹسمین ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔
پاکستان کے فہیم اشرف سب سے کامیاب بولر تھے جنہوں نے 4 افغان کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، صائم ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا سکی۔
صاحبزادہ فرحان نے 18 رنز بنائے تو صائم ایوب کوئی رن بنائے بنا ہی پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 25، کپتان سلمان آغا 20، محمد نواز 12 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
حارث رؤف نے 4 چھکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے۔
افغانستان کی جانب سے فضل حق فاروقی، راشد خان، محمد نبی اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی واپسی ہوئی ہے، جنہیں پچھلے میچ میں یو اے ای کے خلاف آرام دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ حسن علی اور سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی تھی۔ آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں اہم پوائنٹس کے لیے میدان میں اتری ہیں، اور شائقین کو ایک دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
