
کراچی: محکمہ اطلاعات سندھ اور پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔
گڈو بیراج پر پانی کی آمد 3,19,180 کیوسک اور اخراج 2,90,819 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پانی میں کمی کا رجحان برقرار ہے۔
مزید پڑھیں: کیا 17 ارب ضائع ہو گئے؟ سکھر بیراج کے نئے گیٹوں میں خامیاں سامنے آگئیں
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4,20,470 کیوسک جبکہ اخراج 3,67,090 کیوسک رہا۔جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3,41,595 کیوسک اور اخراج 3,19,690 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق بیراجوں پر پانی کی صورتحال مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News