Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیلجیم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Now Reading:

بیلجیم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
بیلجیم کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

بیلجیم کے وزیر خارجہ میکسم پریوو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا اور اسرائیل پر 12 سخت پابندیاں عائد کرے گا۔

وزیر خارجہ، جو نائب وزیراعظم بھی ہیں، نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ فلسطین کو بیلجیم تسلیم کرے گا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف مضبوط پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ان پابندیوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری خریداری پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: بیلجیئم، ہفتے میں چار دن کام، تین دن آرام

میکسم پریوو کا کہنا ہے کہ یہ اقدام فلسطین، خصوصاً غزہ میں جاری انسانی المیے کے پیشِ نظر کیا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ باضابطہ تسلیم اسی وقت کیا جائے گا جب آخری یرغمالی رہا کر دیا جائے اور حماس کا فلسطینی امور میں کوئی کردار باقی نہ رہے۔

Advertisement

بیلجیم کے وزیراعظم بارٹ ڈی ویور پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ فلسطین کی تسلیمیت سخت شرائط سے مشروط ہونی چاہیے۔

اسی تناظر میں فرانس اور سعودی عرب 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کے باضابطہ اعتراف کے لیے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ آسٹریلیا، کینیڈا اور برطانیہ بھی اس ماہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک 63 ہزار سے زائد افراد شہید اور ایک لاکھ 60 ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ بیلجیم نے حال ہی میں دو اسرائیلی فوجیوں کے خلاف جنگی جرائم کی شکایات عالمی فوجداری عدالت کو بھیج دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر