Advertisement
Advertisement
Advertisement

آندھی، بارش، سیلاب، جنوبی پنجاب کیلیے اگلے 48 گھنٹے خطرناک ترین قرار

Now Reading:

آندھی، بارش، سیلاب، جنوبی پنجاب کیلیے اگلے 48 گھنٹے خطرناک ترین قرار

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ الرٹ کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش اور آندھی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بہاولپور، بہاولنگر، احمدپور، لیاقت پور، ظاہر پیر، راجن پور، خان پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں، جہاں شدید بارشوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات اور ہنگامی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں جبکہ لینڈ سلائیڈنگ کے بھی امکانات موجود ہیں۔

اس کے علاوہ نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے اور زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement

انتظامیہ نے شہریوں کو تاکید کی ہے کہ وہ طوفانی ہواؤں کے دوران درختوں اور کمزور عمارتوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ تیز ہوائیں درختوں کو گرا سکتی ہیں اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہو سکتا ہے، جس سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مزید یہ کہ گرد و غبار اور بارش کے باعث حد نگاہ میں کمی کا امکان ہے، جس سے ٹریفک حادثات کے خدشات بڑھ سکتے ہیں۔

 عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور اگر سفر ضروری ہو تو انتہائی احتیاط سے گاڑی چلائیں۔

شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنی گاڑیاں محفوظ مقامات پر کھڑی کریں اور مقامی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ الرٹ کو سنجیدگی سے لیں، موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر