ویانا/کیف: عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے اطلاع دی ہے کہ یوکرین کے زاپوریزہیا نیوکلیئر پلانٹ کے قریب دھواں اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ایجنسی کے مطابق پلانٹ کی حدود سے تقریباً 400 میٹر دور گولے گرے جن کے نتیجے میں فضا میں دھواں بلند ہوا۔
آئی اے ای اے کی ٹیم جو موقع پر موجود ہے، نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی جانی نقصان یا پلانٹ کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ یہ واقعہ خطے میں جوہری سیکیورٹی کے لیے ایک “سنگین اور مستقل خطرہ” کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 3 افرادہلاک،متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی
رافیل گروسی نے زور دیا کہ نیوکلیئر تنصیبات پر حملے یا ان کے قریب لڑائی، عالمی سطح پر سلامتی اور ماحولیات دونوں کے لیے بڑے پیمانے پر خطرات پیدا کر سکتی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ زاپوریزہیا پلانٹ کے اردگرد فوجی سرگرمیوں سے گریز کریں اور اس مقام کو غیر عسکری علاقہ قرار دینے پر اتفاق کریں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ واقعہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ کے اثرات توانائی اور سیکیورٹی کے عالمی خدشات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
