ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سکھر، ملتان، حیدرآباد اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ماہرین نے موٹاپا کنٹرول کرنے والا آٹا تیار کر لیا
سکھر میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1120 روپے جبکہ دیہی علاقوں میں فی کلو قیمت 120 روپے تک جا پہنچی ہے۔ ملتان میں آٹے کی فی من قیمت میں 400 سے 500 روپے کا اضافہ ہوا، اور 15 کلو کا تھیلا 1500 سے 1600 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
حیدرآباد میں چند دنوں میں آٹے کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جبکہ کوئٹہ میں پنجاب سے ترسیل بند ہونے کے بعد 50 کلو تھیلا 4500 روپے میں دستیاب ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔
عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں فوری حرکت میں آئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
