
ساہیوال: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج ساہیوال کا دورہ کریں گی جہاں وہ کارڈیک انسٹیٹیوٹ، گرین الیکٹرک بس سروس اور ایگری مال کا افتتاح کریں گی۔
اس موقع پر ساہیوال ڈویژن میں 16 ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں بھی چلائی جائیں گی جن سے شہر اور دیہی علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔ یہ بسیں جنرل بس اسٹینڈ سے یوسف والا، نور شاہ، کمیر شریف اور تاریخی شہر ہڑپہ تک سفر کریں گی۔
مزید پڑھیں: مریم نواز سے متعلق بیان پر گرفتار شہری کو عدالت سے کلین چٹ مل گئی
انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کے قافلے کے گزرنے والے روٹس پر حفاظتی اقدامات کے تحت صبح 11 بجے اسکولوں میں چھٹی کر دی، جبکہ بعض اسکول دورے کے دوران بند رکھے گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوامی خطاب قائداعظم اسٹیڈیم میں ہوگا جس کے لیے خصوصی مارکی لگا دی گئی ہے۔ دورے کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News