Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے چناب میں شدید سیلابی ریلا، ملتان کے لیے آئندہ 48 گھنٹے فیصلہ کن

Now Reading:

دریائے چناب میں شدید سیلابی ریلا، ملتان کے لیے آئندہ 48 گھنٹے فیصلہ کن

شیر شاہ بند میں شگاف کا فیصلہ، لاکھوں کیوسک پانی شہری حدود کی جانب بڑھنے لگا۔

دریائے چناب میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک سنگین ہو گئی ہے، جب کہ ملتان کے لیے آئندہ 48 گھنٹے نہایت اہم اور فیصلہ کن قرار دیے گئے ہیں۔

ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ کے مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور محکمہ آبپاشی نے ہنگامی فیصلے لیتے ہوئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، دریائے چناب میں ہیڈ محمد والا پر پانی کی سطح بڑھ کر 413.15 فٹ تک جا پہنچی ہے، جبکہ کریٹیکل سطح 417 فٹ ہے۔

دوسری جانب، شیر شاہ کے مقام پر پانی کی سطح 393 فٹ ہو چکی ہے، اور خطرہ لمحہ بہ لمحہ بڑھتا جا رہا ہے۔

Advertisement

مزید تشویشناک بات یہ ہے کہ پانچ لاکھ 43 ہزار کیوسک پر مشتمل دوسرا بڑا سیلابی ریلا آئندہ 36 گھنٹوں میں ملتان میں داخل ہونے والا ہے، جو نشیبی علاقوں کو بری طرح متاثر کر سکتا ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق، شیر شاہ بند میں جان بوجھ کر شگاف ڈالنے کا مقصد سیلابی دباؤ کم کرنا ہے، لیکن اس اقدام کے نتیجے میں شیر شاہ، گاگرا کچور، وال وٹ موڑ اور موضع ہمڑ جیسے مواضعات شدید متاثر ہوں گے، جہاں سیلابی پانی تیزی سے داخل ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کے مطابق شیر شاہ بند کو توڑنے کے حوالے سے عوام کی آگاہی کے لئے اعلانات کیے جا رہے ہیں جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ایک گھنٹے بعد شیر شاہ بند توڑا جائے گا اور علاقہ مکین فوری طور پر اپنے بچوں سمیت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں، جب کہ پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر