Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے

Now Reading:

پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے

لاہور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگی ہیں۔ ڈینگی، ڈائریا، ملیریا اور جلدی امراض سمیت کئی وبائی بیماریاں شہریوں کو متاثر کر رہی ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق صرف گزشتہ دو ہفتوں میں پنجاب بھر میں 28 ہزار سے زائد لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی 11 ہزار سے زائد مریض مختلف امراض کے باعث اسپتالوں میں رپورٹ ہوئے۔ میو اسپتال میں 3300، جناح اسپتال میں 2600، سروسز اسپتال میں 2200، جبکہ جنرل اسپتال اور گنگا رام اسپتال میں بھی دو ہزار سے زائد مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق، رواں سال جنوری سے اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی کے 310 جبکہ لاہور میں 80 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح صوبے میں سانپ کے کاٹنے سے 100 سے زائد اور کتے کے کاٹنے سے 170 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ تمام مریضوں کا علاج بڑے احسن طریقے سے کیا جا رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں ادویات کی وافر مقدار دستیاب ہے۔ انہوں نے محکمہ صحت اور آبادی کی ٹیموں کو 24/7 الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے۔

Advertisement

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ریلیف آپریشن کی خود نگرانی کر رہی ہیں۔ ان کے حکم پر متاثرہ علاقوں میں طبی ٹیموں کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شہریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر