گلگت: گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق چلاس کے علاقے تھور میں ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث کریش کر گیا۔
حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کے بعد دوبارہ اڑان بھرا اور اچانک کریش ہو گیا۔
مزید پڑھیں: پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کی ہیلی کاپٹر کریش رپورٹ تیار
ترجمان نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور 3 ٹیکنیکل اسٹاف سوار تھے۔ کریش کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اہلکار اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ کمانڈر ایف سی این، ڈی جی گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور کمشنر دیامر بھی جائے حادثہ پر موجود ہیں جبکہ بڑی تعداد میں مقامی افراد بھی جمع ہوگئے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور حکام کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
