Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ

Now Reading:

اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے نکالا جائے، آئرلینڈ

 آئرلینڈ کے صدر مائیکل ڈی ہیگنز نے فلسطینی عوام پر جاری مظالم پر عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کو اقوام متحدہ سے خارج کر دینا چاہیے، کیونکہ وہ غزہ میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، صدر ہیگنز نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے مقرر کردہ آزاد ماہرین کی حالیہ رپورٹ پر شدید تشویش ظاہر کی ہے، جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔

صدر ہیگنز نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسے ممالک کی اقوام متحدہ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے جو انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث ہوں یا ایسے جرائم میں معاونت کر رہے ہوں۔ ہمیں اسرائیل اور اسے اسلحہ فراہم کرنے والوں کی رکنیت منسوخ کرنے میں کوئی تردد نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید زور دیا کہ ایسے ممالک کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات بھی ختم کیے جانے چاہئیں، کیونکہ وہ غزہ میں ہمارے جیسے انسانوں پر بے رحمانہ مظالم ڈھا رہے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ شہر پر اسرائیلی ٹینک اور زمینی فورسز کا قبضہ بڑھ رہا ہے، اور یورپی کمیشن بھی اپنے رکن ممالک سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعاون بند کریں اور اس کی حکومت میں شامل انتہاپسند وزراء پر پابندیاں عائد کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہادتوں کی تعداد 65 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے، جب کہ دو لاکھ سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔

اسپتال، اسکول، پناہ گاہیں اور رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، جس کے باعث غزہ ایک انسانی المیے کی بدترین مثال بن چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر