Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا

Now Reading:

شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ طے پا گیا

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی،جس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر پاک سعودیہ تاریخی دفاعی معاہدہ بھی طے پاگیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کے وفود کی موجودگی میں مذاکرات کا باضابطہ اجلاس منعقد کیا۔

ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے‘  پر دستخط کیے۔

یہ معاہدہ جو دونوں ممالک کی اپنی سلامتی کو بڑھانے اور خطے اور دنیا میں سلامتی اور امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔

معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

شہباز شریف نے اپنے اور پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

قصر یمامہ پہنچنے پر شہباز شریف کا شاندار استقبال

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ جہاں سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے ان استقبال کیا۔

Advertisement

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

Advertisement

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی ملاقات میں موجود تھے

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب،  وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

Advertisement

قبل ازیں کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر