
ملتان: دریائے ستلج کے سیلابی پانی کے شدید دباؤ کے باعث جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا ایک اور حصہ بہہ گیا۔
چیف پولیس آفیسر ملتان کے مطابق اس بار موٹروے کا مشرقی حصہ شگاف پڑنے سے متاثر ہوا ہے، اس سے قبل مغربی حصہ بھی سیلاب میں بہہ چکا ہے۔
موٹروے پولیس اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ موقع پر موجود ہے اور پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے شگاف میں پتھر ڈالے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں؛ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے تازہ ترین سیلابی ڈیٹا جاری کر دیا
حکام کے مطابق دریائے ستلج کا پانی تیز بہاؤ کے ساتھ دریائے چناب کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ ملتان سے جھانگڑہ تک موٹروے مسلسل آٹھویں روز بھی بند ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 5 سیلاب کی وجہ سے بند ہے اور مسافر ملتان سے سکھر جانے کے لیے متبادل راستے استعمال کریں۔ ٹریفک شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ پر موڑ دی گئی ہے اور اوچ شریف انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے پر داخل ہوا جا سکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق سکھر سے ملتان آنے والے مسافر اوچ شریف انٹرچینج پر قومی شاہراہ استعمال کر کے شیر شاہ انٹرچینج سے دوبارہ موٹروے ایم 5 جوائن کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News