Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا

Now Reading:

ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا

لاہور: ایشیا کپ 2025 میں میچ ریفری کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے کو آئی سی سی نے مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو مکمل طور پر ہٹایا نہیں جائے گا۔

تاہم ذرائع کے مطابق درمیانی راستہ نکالتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ صرف پاکستان کے میچز میں اینڈی پائی کرافٹ کو ریفری کے فرائض سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ ان میچز میں ان کی جگہ رچی رچرڈسن کو ذمہ داریاں سونپنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ادھر پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر پائیکرافٹ کو ریفری کے فرائض سے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کر دے گا۔

پاکستان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کے خلاف حالیہ میچ میں ریفری کے رویے نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس پر فوری کارروائی ضروری ہے۔ دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے معاملے کو سلجھانے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق اے سی سی نے درمیانی راستہ نکالنے کے لیے پی سی بی کو تجاویز پیش کی ہیں۔ تجویز دی گئی ہے کہ پورے ٹورنامنٹ کے بجائے صرف پاکستان کے میچز میں اینڈی پائیکرافٹ کو ریفری کے طور پر نہ لگایا جائے۔ اس مقصد کے لیے سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن کا نام بطور متبادل سامنے آ رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں ریفری کے رویے پر پی سی بی نے سخت احتجاج کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر فوری طور پر ریفری کی تبدیلی نہ کی گئی تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید شرکت نہیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میجر لیگ کرکٹ کمپنی نے امریکی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر