
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری پندرہ روزہ نجی دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ آرام کریں گے اور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت اس دورے کے دوران کسی سرکاری ملاقات یا تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر نجی نوعیت کا ہے، جس کا مقصد آرام اور اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنا ہے۔ صدر مملکت اپنے قیام کے دوران کسی سرکاری مصروفیت کا ارادہ نہیں رکھتے۔
صدر آصف علی زرداری کے اس دورے کو ان کی مصروف سرکاری ذمہ داریوں کے تناظر میں ایک وقتی وقفے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاکہ وہ تازہ دم ہو کر واپس آ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News