Advertisement
Advertisement
Advertisement

اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری

Now Reading:

اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا

 اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ایک اہم کثیرالجہتی اجلاس منعقد ہوا، جس کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کی۔

اجلاس میں عرب لیگ، او آئی سی اور امریکہ کے رہنماؤں نے شرکت کی، جس میں خطے میں امن، غزہ کی صورتحال اور فلسطینی عوام کے حقوق پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب ایردوان، شاہ اردن عبداللہ دوم، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو، مصر کے وزیراعظم مصطفی کمال مدبولی، سعودی و اماراتی وزرائے خارجہ سمیت متعدد عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

شرکا نے صدر ٹرمپ کی قیادت اور تعاون کو خطے میں جنگ کے خاتمے اور پائیدار امن کی راہ ہموار کرنے میں اہم قرار دیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق شرکاء نے غزہ میں انسانی المیے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ بندی، یرغمالیوں کی رہائی اور انسانی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔

Advertisement

اجلاس میں فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی مخالفت اور ان کی واپسی کے حق کی توثیق کی گئی۔

اعلامیے میں مغربی کنارے اور مقاماتِ مقدسہ کے استحکام، فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے عرب و او آئی سی منصوبے کی بنیاد پر جامع حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔

بین الاقوامی تعاون اور فلسطینی قیادت کی سرپرستی میں تعمیر نو اور عوام کی بحالی پر زور دیا گیا۔

اجلاس کو خطے میں امن و استحکام اور بین الاقوامی شراکت داری کے لیے ایک نئے عمل کے آغاز کا سنگِ میل قرار دیا گیا۔

اجلاس میں شریک اہم عالمی اور علاقائی شخصیات نے مل کر فلسطین کے مسئلے کے پرامن اور دیرپا حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے عزی جنگ بندی کےلئے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر