Advertisement
Advertisement
Advertisement

افسران کے اثاثوں کی قانون سازی پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا

Now Reading:

افسران کے اثاثوں کی قانون سازی پر آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ سامنے آ گیا

وزارتِ خزانہ میں پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اہم مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مالی، انتظامی اور ریونیو سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے قانون سازی پر زور دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے صوبوں میں تعینات افسران کے اثاثے ظاہر کرنے سے متعلق بھی قانونی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے، تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے اور بدعنوانی کی روک تھام کی جا سکے۔

مذاکرات میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ریونیو بڑھانے کے اقدامات اور موجودہ مالی سال کے ریونیو ہدف کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے۔

تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے ریونیو اہداف پر نظرثانی کی تجویز دی ہے۔

Advertisement

آئی ایم ایف نے اینٹی منی لانڈرنگ کے حوالے سے اقدامات پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور زور دیا ہے کہ اس حوالے سے صوبائی سطح پر بھی مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مرکز اور صوبے مل کر مربوط حکمت عملی اپنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر