Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر کا مستقبل ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

کشمیر کا مستقبل ‘کشمیر بنے گا پاکستان’ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا پلندری میں مختلف جامعات کے طلبہ سے خطاب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

15 ستمبر کو آزاد کشمیر کی مختلف یونیورسٹیوں کے ایک ہزار سے زائد طلبہ و اساتذہ نے ملاقات میں شرکت کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے براہِ راست سوالات کے تفصیلی جوابات دیے، جن میں سیاسی اور معاشی موضوعات شامل تھے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی حالیہ توڑ پھوڑ سے متعلق سوال پر کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاسی نظام مؤثر انداز سے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر سمیت تمام اشاریے دیگر علاقوں سے بہتر ہیں، اگر ریاست ٹیکس نہیں لے گی تو مراعات اور تنخواہیں کیسے دی جائیں گی؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ 30 فیصد سے زائد آزاد کشمیری عوام سرکاری ملازمتوں میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ احتجاج جمہوری حق ہے لیکن انتشار اور توڑ پھوڑ سے معیشت کو نقصان پہنچتا ہے۔

انہوں نے کشمیر کی خوبصورتی اور وسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے کشمیر کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے کا تعلق بھی کشمیر سے تھا، انہوں نے بتایا کہ پاک فوج میں بڑی تعداد میں افسران اور جوانوں کا تعلق بھی کشمیر سے ہے۔

خطاب کے اختتام پر کہا کہ کشمیر کا مستقبل کشمیر بنے گا پاکستان ہے، طلبہ کی جانب سے خطاب کو سراہا گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر کلپس وائرل ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر