Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان زلزلے سے ہلاکتیں 800 سے متجاوز، 1500 سے زائد زخمی

Now Reading:

افغانستان زلزلے سے ہلاکتیں 800 سے متجاوز، 1500 سے زائد زخمی
افغانستان زلزلے سے ہلاکتیں 600 سے متجاوز، 1500 سے زائد زخمی

کابل: افغانستان میں آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں اب تک 800 سے زائد افراد جاں بحق اور 1500 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ہلاکتیں زیادہ تر ملک کے شمالی اور مشرقی صوبوں میں رپورٹ ہوئی ہیں، جہاں زلزلے کے جھٹکوں نے گھروں اور عمارتوں کو زمین بوس کردیا۔

افغان حکام کے مطابق زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد درجنوں آفٹر شاکس نے عوام میں مزید خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ تخار اور بدخشاں میں ہوا ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دور افتادہ علاقوں میں تباہی کی اصل صورتحال جاننے میں مزید وقت لگے گا۔

ریسکیو ٹیمیں اور امدادی ادارے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار راستوں اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی وجہ سے کارروائیوں میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہونے کے بعد عارضی میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Advertisement

طالبان حکومت نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال نافذ کرتے ہوئے تمام اداروں کو ریلیف اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ترجمان کے مطابق عالمی برادری سے بھی امداد کی اپیل کی گئی ہے تاکہ متاثرین کی بحالی اور امدادی کاموں کو مؤثر بنایا جاسکے۔

یہ حالیہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب افغانستان پہلے ہی معاشی مشکلات اور انسانی بحران کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق متاثرہ علاقوں میں مزید امداد نہ پہنچائی گئی تو ہلاکتوں اور مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر