Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر، 60 جاں بحق ہوچکے، عظمیٰ بخاری

Now Reading:

پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے 42 لاکھ افراد متاثر، 60 جاں بحق ہوچکے، عظمیٰ بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آیا ہے اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آیا ہے اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک 42 لاکھ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 60 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سیلاب متاثرین کے لیے بڑا پیکج تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ان کی فوری بحالی ممکن بنائی جا سکے۔

وزیر اطلاعات پنجاب کے مطابق سیلاب سے 18 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی متاثر ہوئی ہے، جبکہ گنا، چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور اب تک 21 لاکھ 47 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ تاہم عوام سے اپیل ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جہاں پانی اتر چکا ہے وہاں بھی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر نہ جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے اب تک پنجاب کے 4 ہزار 355 موضع جات متاثر ہوچکے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ سیلاب کے ساتھ ساتھ ڈینگی کے حوالے سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Advertisement

گجرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ شہر کو اربوں روپے کے فنڈز دیے گئے مگر وہاں آج تک سیوریج سسٹم موجود نہیں ہے۔ گجرات کے حکمرانوں کا گریبان پکڑا جانا چاہیے اور یہ بتایا جانا چاہیے کہ عوام کے لیے دیا گیا فنڈ کہاں گیا؟

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کی صورتحال مسلسل بگڑ رہی ہے، چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ مون سون ختم ہو رہا ہے اور نہ ہی عوام کی پریشانیاں، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں سیلاب داخل ہو چکا ہے اور بارشیں بھی تباہی مچا رہی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پانی پر کسی کا اختیار نہیں، ہمیں صرف آخری وقت پر بتایا جاتا ہے کہ پانی آ گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیلاب متاثرین کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرنے جا رہی ہیں، جبکہ مستقبل میں اس طرح کی آفات سے نمٹنے کے لیے شارٹ، میڈیم اور لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

سیلاب کے بعد اسٹرکچر اور لیگل ریفارمز ضروری ہیں، عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد پنجاب میں بڑے پیمانے پر اسٹرکچرل اور قانونی اصلاحات کرنی ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اس حوالے سے ریفارمز بنا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی آفات سے بہتر طور پر نمٹا جا سکے۔

انھوں نے بھارتی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “مودی نے جو پروگرام بنایا ہے وہ پاکستان کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا کیونکہ ہمارے پاس پانی سنبھالنے کی جگہ نہیں ہے، بھارتی پنجاب کے کسانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سنہرا پنجاب جو پورے بھارت کو کھلاتا ہے اس کا بھی شدید نقصان ہوا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر