
بھارت نے ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان کو ایک بار پھر 7 وکٹوں کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکی۔
صائم ایوب ایک دفعہ پھر پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حارث تین رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جبکہ فخر زمان 17 رنز بنا آؤٹ ہوئے اور سلمان آغا 3 رنز بنا سکے۔
صاحبزادہ فرحان 40 رنز بنا کر سب سے نمایاں بیٹسمین رہے، فہیم اشرف 11 رنز بنا سکے، سفیان مقیم 10 رنز بنا سکے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 33 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 3، اکشر پٹیل اور جسپریت بمرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ایشیا کپ 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
گرین شرٹس کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو ایک اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، اور ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجائے گئے۔
پاکستانی اسکواڈ:
پاکستان: صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، فخر زمان، سلمان آغا (کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، ابرار احمد
بھارت: ابھیشیک شرما، شبمن گل، سوریا کمار یادیو (کپتان)، تلک ورما، سنجو سیمسن، شیوم ڈوبے، ہردیک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، جسپریت بمرا
پاکستان نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 وکٹ اور ایشیا کپ 2022 میں پانچ وکٹ سے فتح حاصل کی تھی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News