Advertisement
Advertisement
Advertisement

بوئنگ نے مقبول مگر متنازع 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

Now Reading:

بوئنگ نے مقبول مگر متنازع 737 میکس کی جگہ نیا طیارہ بنانے کا فیصلہ کر لیا

معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے اپنے مقبول مگر متنازع 737 میکس ماڈل کی جگہ نیا نیرو باڈی (narrow-body) اور سنگل آئزل (single-aisle) طیارہ تیار کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس میں کم از کم 15 فیصد ایندھن کی بچت کو بنیادی ہدف قرار دیا گیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا طیارہ فی الحال ابتدائی مراحل میں ہے اور فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کی منظوری کا منتظر ہے۔

اگرچہ یہ منصوبہ عوامی سطح پر باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا، لیکن کمپنی اس پر بھرپور کام کر رہی ہے۔

بوئنگ کے سی ای او کیلی اورٹبرگ نے اس منصوبے کے لیے اپنے کمرشل ایوی ایشن بزنس یونٹ میں ایک سینئر پراڈکٹ چیف تعینات کیا ہے، جو نئے طیارے کی تیاری کی نگرانی کریں گے۔

فروری میں اورٹبرگ نے برطانیہ میں رولز روئس کے سی ای او طوفان ایرگن بیلیک سے ملاقات کی، جس میں نئے انجن کی فراہمی سے متعلق ابتدائی بات چیت کی گئی۔

Advertisement

ستمبر میں ایک سرمایہ کار تقریب کے دوران ایرگن بیلیک نے کہا تھا کہ یہ نیا طیارہ کمپنی کے ترقیاتی مستقبل کی سمت کی نمائندگی کرے گا۔

بوئنگ کے مطابق وہ اس وقت تقریباً 6,000 بیک لاگ آرڈرز پر توجہ دے رہا ہے، جن کی ڈیلیوری اور سرٹیفکیشن جاری ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نئے طیارے کی تیاری کے لیے بھی پوری طرح تیار ہے۔

نئے ماڈل میں جدید انجن آرکیٹیکچر، ہلکے مواد سے تعمیر، اور فوزیلاج کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلیاں شامل ہوں گی، جن پر اندازاً اربوں ڈالرز کی لاگت آئے گی۔

بوئنگ یہ منصوبہ ان دو ہولناک فضائی حادثات کے بعد شروع کر رہا ہے جن میں 737 میکس ماڈل ملوث رہا۔

اکتوبر 2018 اور مارچ 2019 کے ان حادثات میں مجموعی طور پر 346 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد دنیا بھر میں اس ماڈل کے طیارے گراؤنڈ کر دیے گئے تھے۔

بعد ازاں بوئنگ نے 2021 میں ایف اے اے کی نگرانی قبول کی اور 2.5 ارب ڈالر جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اسی سیریز کا ایک اور طیارہ بوئنگ 737-800 بھی 29 دسمبر 2024 کو حادثے کا شکار ہوا، جو جنوبی کوریا کی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز فضائی سانحہ قرار دیا گیا۔

ان واقعات کے بعد کمپنی نے اپنے انتظامی ڈھانچے اور حفاظتی اقدامات میں کئی بڑی تبدیلیاں کی ہیں، اور اب وہ اپنی ساکھ کی بحالی اور یورپی حریف ایئربس سے چھنی ہوئی مارکیٹ واپس حاصل کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر