Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرا دیا

Now Reading:

ٹی 20 ٹرائی سیریز، پاکستان نے یو اے ای کو 31 رنز سے ہرا دیا

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی 20  ٹرائی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔

یو اے ای کی ٹیم 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی۔

یو اے ای کی جانب علی شان شرافو نے 68 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، ان کے علاوہ محمد وسیم 19، دھارو پراشر 18 اور حیدر علی نے 12 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز اسکور کیے۔

Advertisement

فخر زمان پاکستان کی بیٹنگ لائن کے سب سے نمایاں کھلاڑی رہے، جنہوں نے جارحانہ انداز میں 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کا بھرپور ساتھ دیا آل راؤنڈر محمد نواز نے، جنہوں نے 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ میدان چھوڑا۔

دیگر بلے بازوں میں صاحبزادہ فرحان نے 16، محمد حارث نے 14، صائم ایوب نے 11، کپتان آغا سلمان نے 7 اور حسن نواز نے 4 رنز اسکور کیے۔

یو اے ای کی جانب سے حیدر علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد روہید، دھروو پراشر اور جنید صدیقی نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پاکستان کی اننگز کے اختتام پر یو اے ای کو فتح کے لیے 172 رنز کا ہدف درکار ہے۔ شائقین کی نظریں اب پاکستانی باؤلنگ لائن پر مرکوز ہیں کہ وہ اس ہدف کا دفاع کس حکمت عملی سے کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر