
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کرکٹ کے لیے باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ تازہ ترین رینکنگ میں بھارت کے ورن چکروتی شاندار کارکردگی کے باعث دنیا کے نمبر ون باؤلر بن گئے ہیں۔
پاکستانی باؤلرز نے بھی اس رینکنگ میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ نوجوان اسپنر صفیان مقیم چار درجے ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ اسی طرح ابرار احمد نے شاندار بولنگ کے باعث 11 درجے ترقی کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین 16ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا، بنگلہ دیش میں آئی سی سی میٹنگ میں شرکت سے انکار
بھارتی باؤلرز میں اکشر پٹیل ایک درجہ ترقی کے بعد بارہویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ کلدیپ یادیو نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے 16 درجے ترقی حاصل کی اور اب وہ 23ویں نمبر پر موجود ہیں۔
افغانستان کے نوجوان اسپنر نور احمد بھی رینکنگ میں تیزی سے اوپر آئے ہیں اور آٹھ درجے بہتری کے بعد اب وہ دنیا کے 25ویں بہترین ٹی 20 باؤلر قرار پائے ہیں۔
تازہ رینکنگ سے واضح ہوتا ہے کہ ایشیائی باؤلرز خصوصاً پاکستان، بھارت اور افغانستان کے اسپنرز ٹی 20 کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور عالمی سطح پر مسابقت مزید سخت ہوتی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News