Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتونوف 225، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ، طاقتور مشن اور لازوال خواب

Now Reading:

انتونوف 225، دنیا کا سب سے بڑا طیارہ، طاقتور مشن اور لازوال خواب

بڑا طیارہ جسے دیکھ کر ایئربس بھی چھوٹا لگے

دنیا کا سب سے بڑا آپریشنل کارگو جہاز، انتونوف 225 جسے یوکرینی زبان میں “مریا” یعنی “خواب” کہا جاتا ہے، اپنی طاقت اور بے مثال ڈیزائن کے باعث آج بھی دنیا بھر میں منفرد پہچان رکھتا ہے۔

یہ دیو ہیکل طیارہ نہ صرف اپنے سائز بلکہ ریکارڈز کے حوالے سے بھی ناقابلِ یقین تاریخ رکھتا ہے۔

Antonov 225: “Inspiration” – IFATCA

انتونوف 225 کی لمبائی 84 میٹر، بازوؤں کا پھیلاؤ 88 میٹر اور اونچائی 18 میٹر ہے، جو کسی چھ منزلہ عمارت جتنی ہے۔

یہ چھ انجنوں والا دنیا کا واحد طیارہ ہے جس کی کارگو صلاحیت 250 ٹن اور زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 640 ٹن ہے۔

Advertisement

HD wallpaper: Mriya, The an-225, transport, Antonov-225

اس کے مقابلے میں دنیا کا سب سے بڑا مسافر جہاز، ایئربس A380 بھی چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔

یہ طیارہ سوویت یونین نے 1988 میں بنایا تھا تاکہ اپنے خلائی شٹل بوران کو قزاقستان کے بائیکانور اسپیس سینٹر تک پہنچا سکے۔

 1989 میں اس نے ایک ہی دن میں وزن، فاصلہ اور بلندی کے 106 عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ سوویت یونین کے زوال کے بعد اسے کچھ عرصے کے لیے بند کر دیا گیا، لیکن 2001 میں اسے دوبارہ تجارتی کارگو پروازوں کے لیے فعال کیا گیا۔

Download wallpapers 4k, AN-225, Antonov, aerodrome, cargo plane, Cossack, clouds, Antonov An-225 Mriya, transport aircraft, AN225, Antonov Airlines, Ukrainian aircraft for desktop free. Pictures for desktop free

حالیہ برسوں میں انتونوف کو جنوبی امریکا کے سب سے بڑے کارگو مشن پر بھیجا گیا، جہاں اسے چلی سے بولیویا تک بجلی گھروں کے بوائلرز پہنچانے کا کام سونپا گیا۔

Advertisement

ہر بوائلر کا وزن 300 ٹن تھا جسے دو حصوں میں تقسیم کر کے 12 چکر میں پہنچانا تھا۔ یہ پروازیں انڈیز کی بلند پہاڑیوں (6,500 میٹر) کو عبور کرتے ہوئے صرف 90 منٹ میں اپنی منزل تک پہنچتی تھیں، لیکن لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے عمل میں کئی گھنٹے لگ جاتے۔

Download wallpapers 4k, AN-225, close-up, Cossack, biggest plane, cargo plane, Antonov An-225 Mriya, transport aircraft, Ukraine, AN225, Antonov Airlines, Ukrainian aircraft for desktop free. Pictures for desktop free

کارگو لوڈ کرنے کے لیے طیارے کی ناک اوپر اٹھائی جاتی ہے اور بھاری اسٹیبلائزر اس کا وزن سنبھالتے ہیں۔

پھر خصوصی ریل سسٹم اور کرینوں کے ذریعے 150 ٹن کا سامان اندر منتقل کیا جاتا ہے۔ ایک لمحے کی غلطی لاکھوں یورو کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ اسی لیے عملہ انتہا درجے کی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کرتا ہے۔

Antonov-225 "Mriya" AMAZING take off runway 16 at ZRH - YouTube

Advertisement

انتونوف کا کاک پٹ اب بھی “ریٹرو” انداز کا ہے، زیادہ تر سسٹم اینالاگ ہیں۔ لیکن انجینئرز اسے مسلسل اپ گریڈ کر کے جدید معیار پر رکھتے ہیں۔ اس کا ہر پرزہ قابلِ رسائی اور مرمت کے قابل بنایا گیا ہے تاکہ دنیا کے کسی بھی کونے میں فوری مسائل حل ہو سکیں۔

79 Antonov Dream Aircraft An225 Royalty-Free Images, Stock Photos & Pictures | Shutterstock

انتونوف 225 صرف ایک جہاز نہیں بلکہ انجینئرنگ کا شاہکار اور یوکرین کی پہچان ہے۔ اپنے منفرد ڈیزائن، ناقابلِ یقین طاقت اور تاریخی اہمیت کے باعث یہ آج بھی ہر پائلٹ کا خواب ہے کہ وہ اس کا حصہ بنے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
6 اکتوبر 1981، وہ سیاہ دن جب امن کے پیامبر کو گولیوں سے خاموش کر دیا گیا
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر