
سکھر: ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے اہم میچ کے موقع پر پنوعاقل میں ہندو برادری نے قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لیے خصوصی پوجا کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر ہندو شائقینِ کرکٹ نے پاکستان کی جیت کی دعاؤں کے ساتھ پوجا پراتھنا کی اور ٹیم کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ جس طرح پاک افواج نے میدانِ جنگ میں بھارت کو شکست دی ہے، اسی طرح آج کرکٹ کے میدان میں بھی پاکستان سرخرو ہوگا۔
ہندو برادری نے مزید کہا کہ وہ اپنی ٹیم سے پرامید ہیں کہ وہ بھارتی ٹیم کو شکست دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News