Advertisement
Advertisement
Advertisement

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن

Now Reading:

گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
زواں حج سیزن

پی آئی اے حج پروازیں / فوٹو

وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ سال حج پر جانے والے عازمین کی رجسٹریشن کا آج آخری دن ہے اور پورٹل رات بارہ بجے بند ہو جائے گا۔

اس سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے پاس آخری موقع ہے تاکہ وہ سعودی عرب جانے کی خواہش پوری کر سکیں۔

رپورٹس کے مطابق، گزشتہ برس محروم رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے اب تک رجسٹریشن کروا لی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے سیلاب کی وجہ سے عازمین کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی تاکہ مزید افراد اس عمل میں شامل ہو سکیں۔

پرائیویٹ حج آپریٹرز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پچھلے برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں تاکہ وہ بغیر کسی اضافی اخراجات کے حج پر روانہ ہو سکیں۔

Advertisement

 تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ باقی بچ جانے والے کوٹے پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔

اسی دوران وزارت نے منظمہ کمپنیوں کے لیے بھی اہم ہدایت جاری کی ہے کہ عازمین کی تفصیلات اور رقوم کی منتقلی کا آج آخری دن ہے۔

منظمہ کمپنیوں کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا، ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق، بینکنگ چینلز سے رقوم کی منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جن میں ان کا کوٹہ منسوخ کرنا اور بھاری جرمانہ شامل ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ وزارت مذہبی امور نے 12 کمپنیوں کو نوٹس جاری کیے تھے، جنہوں نے رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے سعودی عرب نہیں بھیجیں۔ ان کمپنیوں کو جلد از جلد رقوم کی منتقلی کے بارے میں ثبوت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر