Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے

Now Reading:

بگرام ایئر بیس، جہاں سامراج ہارتے ہیں اور تاریخ جیت جاتی ہے

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بگرام ایئربیس کو واپس لینے کی خواہش کا اظہار کر کے پوری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

دفاعی ماہرین امریکا کے بگرام ایئربیس واپس لینے کے بیان پر گہری سوچ میں پڑ گئے ہیں کہ چند سال قبل اسی بیس سے ذلیل و رسوا ہو کر امریکی فوج نکلی تھی آج دوبارہ اسے کیوں حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیا امریکا دوبارہ اس خطے میں کوئی نئی جنگی بساط بچھانے کی سازش تیار کر رہا ہے۔

Satellite Imagery Contradicts Reports Of Foreign Aircraft At Bagram Air Base  In Afghanistan (Updated)

ساری دنیا جانتی ہے کہ بگرام صرف ایک ایئربیس نہیں، یہ زمین پر وہ مقام ہے جہاں امریکا اور سوویت یونین جیسے سپر پاورز کے خواب خاک ہوئے، اور تاریخ نے فاتحین کے منہ پر طمانچہ مارا۔

افغانستان کے دل میں کابل کی گردن پر ایک عظیم مگر خاموش دیو سویا ہوا ہے بگرام ایئربیس۔ بظاہر ویران مگر اپنی اینٹ اینٹ میں وہ راز چھپائے ہوئے جو واشنگٹن اور ماسکو جیسے دارالحکومتوں کو نیند سے محروم رکھتے ہیں۔

Advertisement

US hands Bagram Airfield to Afghans after nearly 20 years - WDIO.com

1979ء میں جب روسی افواج نے افغانستان میں قدم رکھا، تو انہیں اندازہ تھا کہ فضا پر قبضہ، زمین پر تسلط کی شرط ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے کابل کے شمال میں بنایا  بگرام۔ ایک فضائی قلعہ، جہاں سے نہ صرف بم برسائے جاتے تھے، بلکہ مستقبل کی عالمی سیاست کی بنیادیں رکھی جا رہی تھیں۔

Bagram Airfield - Wikipedia

5 ہزار ایکڑ پر پھیلا، دو رن ویز، جدید ورکشاپس، ہسپتال، ہیلی پیڈ، رہائش گاہیں بگرام وہی اڈہ تھا جو سوویت یونین کی طاقت کی علامت بن گیا لیکن زیادہ دیر روسی ریچھ اس ایئربیس پر مسلط نہ رہ سکا۔

2001ء میں نائن الیون کے بعد جب امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا، تو بگرام اس کے لیے خدا کی طرف سے بھیجی گئی سہولت بن گیا۔ تیار شدہ بیس، کابل کے قریب، توسیع کے قابل بگرام فوراً امریکی جنگی مشین کا دماغ بن گیا۔

Bagram Airmen recover crippled aircraft > U.S. Air Forces Central > News

Advertisement

یہاں امریکی سی آئی اے  کے خفیہ عقوبت خانے بنائے گئے، یہاں سے ڈرون حملے پلان ہوتے اور یہی وہ جگہ تھی جہاں مشن مکمل کے فیصلے ہوتے، اور پوری قومیں تباہی کی طرف دھکیلی جاتیں۔

A timeline of important moments at Bagram Airfield from 2001-2021 | Stars  and Stripes

بگرام ایئر بیس امریکا کے لیے مشرق کا گوانتانامو بن گیا تھا، یہ ایک امریکی فوجی اڈہ ہی نہیں بلکہ رازوں کا مقبرہ تھا، قیدی یہاں آتے، مگر نہ ان کا کوئی مقدمہ ہوتا، نہ رہائی۔ بلیک سیل وہ مقام تھا جہاں قانون، اخلاق اور انسانیت کی دھجیاں اڑائی گئیں۔

Afghanistan rejects Trump threat over Bagram base - Gulf Times

امریکا کے لیے یہ ایئر بیس سونے کی چڑیا کی مانند تھا، کیوں کہ بگرام پر رہتے ہوئے امریکا کی فوج ایران کی نگرانی، پاکستان اور چین پر دباؤ بنانے کی چالیں چل رہا تھا۔

امریکا کے لیے یہ ایئربیس روس کی حدود میں جھانکنے کی کھڑکی نما تھا، یعنی بگرام صرف افغانستان کا نہیں، نصف دنیا کا تزویراتی کنٹرول روم تھا۔

Advertisement

جولائی 2021 کی وہ رات، جب امریکی فوج بغیر اطلاع دیے چپ چاپ بگرام ایئر بیس چھوڑ گئی وہ صرف انخلا نہیں تھا، عسکری ذلت کا پرائم ٹائم تھا۔

Who Built Bagram Air Base and When?

ایک عالمی طاقت، جو دو دہائیوں سے امن، جمہوریت اور دہشتگردی کی جنگ کے نام پر قابض تھی، آخرکار اندھیرے میں بھاگ گئی۔ اور صبح طلوع ہونے تک طالبان بگرام کے گیٹ پر فاتحین کی طرح کھڑے تھے۔

آج کا بگرام ایئربیس خاموش ہے نہ یہاں امریکی ہیں اور نہ ہی روسی مگر اس کی ہر اینٹ اور دیوار ایک کہانی سنا رہی ہے۔

امریکی صدر کی بگرام ایئربیس واپس لینے کی خواہش کو طالبان نے رد کر دیا ہے اور صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب واپسی ممکن نہیں۔

Advertisement

2019 Bagram Airfield attack - Wikipedia

مگر کیا امریکہ طالبان کے انکار کو من و عن مانے گا؟ یا یہ امریکی خواہش کسی نئی خفیہ جنگ کا پیش خیمہ ہے؟

تاریخ یہ بتاتی ہے کہ بگرام ایئربیس وہ جگہ ہے جس نے سوویت یونین کی سلطنت کو تار تار کیا، جہاں امریکی غرور ذلت اور رسوائی کا سبب بنا۔

Afghanistan's Bagram Air Base Reportedly Handed Over to US - The Media Line

بگرام ایک ایئر بیس نہیں، ایک بارود ہے۔ جو بھی اس پر قابض ہونے کی کوشش کرتا ہے وہ صرف افغانستان پر نہیں، مشرقی دنیا کی سیاست پر بھی قبضہ جمانے کے خواب دیکھتا ہے مگر آخر میں منہ کی کھانی پڑتی ہے۔

دیکھنا یہ ہے کہ بگرام ایئربیس کیا دوبارہ امریکا کے زیر تسلط آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس کا جنگ بندی منصوبےکی کچھ شرائط پراتفاق، امریکی صدر کا اظہارتشکر
حماس کو آخری وارننگ، اگر معاہدہ نہ ہوا تو قیامت برپا ہو گی، صدر ٹرمپ
لاس اینجلس، ریفائنری میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، جیٹ فیول کی فراہمی متاثر
اٹلی، غزہ فلوٹیلا کی حمایت میں ملک گیر ہڑتال، ٹرین اور بندرگاہوں کا نظام درہم برہم
صحافیوں کے سوالات پر بھارتی ایئر چیف خاموش، بھارتی دفاعی بیانیہ ایک بار پھر بدنام
ناکام مشن یا زندہ امید؟ اسرائیلی رکاوٹ کے باوجود ایک کشتی کا سفر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر