Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے

Now Reading:

سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے

جنوبی پنجاب کے ضلع علی پور میں سیلابی صورتحال بدترین شکل اختیار کر گئی ہے۔ یونین کونسل سلطان پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ مہر علی میں سیلابی ریلے داخل ہونے سے قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

سیلابی پانی اچانک بستی میں داخل ہونے کے باعث سینکڑوں افراد اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ پانی کی شدت سے متعدد مکانات منہدم ہو چکے ہیں جبکہ مقامی لوگ سر پر چھت کا سایہ کھو بیٹھے ہیں۔

انتہائی افسوسناک امر یہ ہے کہ واقعے کو کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال کوئی سرکاری ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جا سکا۔ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت ڈرموں پر چارپائیاں رکھ کر ایک دوسرے کو پانی سے نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق علاقے میں خوراک، صاف پانی اور ابتدائی طبی امداد کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے، جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر