
لاہور کے علاقے ہنجروال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نشے کے عادی ناخلف بیٹے نے پیسے نہ ملنے پر اپنے سگے باپ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم علی رضا نے نشے کے لیے رقم مانگی، اور انکار پر طیش میں آ کر اپنے 70 سالہ والد شوکت علی کے سر پر گیس سلنڈر دے مارا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعے کی اطلاع فوری طور پر 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دی گئی، جس پر ہنجروال پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم علی رضا نشے کا عادی ہے اور اس سے قبل بھی والد سے رقم کے لیے جھگڑے کرتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News