Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر

Now Reading:

اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر

اسلامی نظریاتی کونسل نے بینکوں سے رقم نکالنے اور منتقلی پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق اپنے سابقہ بیان پر وضاحت جاری کرتے ہوئے مؤقف میں تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے۔

کونسل نے حالیہ وضاحتی اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی رائے یا شرعی فیصلہ نہیں دیا گیا، بلکہ صرف چند اراکین کی ابتدائی آراء سامنے آئی تھیں، جن میں اختلاف پایا گیا۔

کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی اور زیادتی قرار دینا اسلامی نظریاتی کونسل کا متفقہ اور حتمی فیصلہ نہیں تھا، بلکہ اس پر صرف محدود بحث ہوئی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق کونسل کے آئندہ اجلاس میں اس معاملے پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور اس دوران متعلقہ ماہرین سے شرعی و معاشی پہلوؤں پر مشاورت بھی لی جائے گی تاکہ ایک جامع اور متوازن رائے سامنے آ سکے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قرار دیا گیا تھا، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

Advertisement

تاہم اب جاری کردہ وضاحتی بیان میں اس مؤقف کی تصحیح کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آج کی پریس ریلیز میں یہ تصحیح شامل کی جائے کہ کونسل کی جانب سے اس مسئلے پر تاحال کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے عندیہ دیا ہے کہ متعلقہ ماہرین کی آراء کی روشنی میں ہی آئندہ کسی حتمی نتیجے تک پہنچا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر