
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے “فتح-4” کروز میزائل کے کامیاب تجربے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
انہوں نے اس عظیم کامیابی کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں ایک سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیاب تجربہ قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اگر کسی نے ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو وہ بہت جلد اپنے انجام سے واقف ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہماری فورسز، انجینئرز اور سائنسدان دن رات محنت کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاک فوج، میزائل ٹیکنالوجی میں کام کرنے والے انجینئرز اور سائنسدانوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، لگن اور عزم نے ایک بار پھر دنیا کو پاکستان کی صلاحیتوں کا قائل کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News