
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قراردیدیا ۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی نے کہا ہے کہ پاکستانی پروگرام آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ اطمینان انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘پر اپنی پوسٹ میں ظاہرکیا۔ رافیل ماریانو گروسی نے بتایا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پروگرام کا حصہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ 5 بھی ہے۔
ان کاکہناتھاکہ پاور پلانٹ کا انہوں نے رواں برس فروری میں ابتدائی کنکریٹ ڈالنے کا مشاہدہ کیا تھا۔
ان کے مطابق انہوں نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجا علی رضا انور سے ملاقات کی ۔ تاکہ منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے اور آئندہ کے مراحل پر تبادلہ خیال ہو۔
ویانا میں ہونے والی اس ملاقات کو رافیل ماریانوگروسی نے پاکستان کی کاوشوں میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔
اس ملاقات کے دوران ’ایٹمز فار فوڈ‘ پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ مزید برآں دونوں رہنماؤں نے ’ریز آف ہوپ‘ پروگرام پر بھی گفتگو کی۔
رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کی آئی اے ای اے کے ساتھ سرگرم شمولیت کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جوہری سائنس، تربیت، صلاحیت سازی اور سماجی و معاشی ترقی میں ایجنسی کا اہم شراکت دار ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان 1957 سے آئی اے ای اے کا رکن ہے۔
Pakistan is moving forward with its civil nuclear programme at a good pace, including at Chashma NPP 5, where I witnessed the first concrete pouring in Feb.
At #IAEAGC, met PAEC Chairman Raza Anwar to review what’s been done and what’s ahead, including ’s exemplary… pic.twitter.com/pfEfnJnVyS
Advertisement— Rafael Mariano Grossi (@rafaelmgrossi) September 19, 2025
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News