
غزہ: اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، نصیرات کے پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں مزید 12 فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے پناہ گزین کیمپ میں مقیم معصوم شہریوں کو براہِ راست نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں: خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں صبح سے اب تک ہونے والے حملوں میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 90 تک جا پہنچی ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان غزہ سٹی میں ہوا جہاں 45 فلسطینی شہید ہوئے۔
علاقے میں اسرائیلی بمباری اور ڈرون حملے مسلسل جاری ہیں، جس کے باعث اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے جبکہ زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News