Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

Now Reading:

جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری

جنوبی پنجاب کا اہم شہر جلالپور پیروالا اس وقت قدرتی آفت کے شکنجے میں آ چکا ہے۔ چاروں اطراف سے سیلابی پانی نے شہر کو گھیر لیا ہے اور ہر لمحہ تباہی کے دہانے پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

 نواحی علاقوں سے پانی شہر کی جانب بڑھ رہا ہے، اور فضا مسلسل خوف، بے یقینی اور بے بسی سے لبریز ہے۔

صبح سویرے گاؤں 86 ایم بند پر ریسکیو ٹیمیں متحرک ہو گئیں۔ شدید پانی کے دباؤ کے باوجود ریلیف اہلکاروں نے ہنگامی کارروائیاں شروع کیں۔

متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جب کہ کئی علاقے مکمل طور پر پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔

حیران کن طور پر خود سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ریسکیو آپریشن کی قیادت کر رہی ہیں۔ انہوں نے موقع پر پہنچ کر خود لاؤڈ اسپیکر سے انخلائی اعلانات کیے، اور عوام کو گھروں سے نکلنے کی اپیل کی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر شہری کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہے ہیں۔

صورتحال کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے گزشتہ شب اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈال کر پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی گئی، تاکہ جلالپور پیروالا شہر کو بچایا جا سکے۔ مگر یہ اقدام بعض علاقوں کے لیے مزید تباہی کا پیش خیمہ بن گیا۔

شگاف کے باعث بستی لانگ، بستی کنہوں، اور بہادر پور مکمل طور پر زیر آب آ چکے ہیں۔ ان بستیوں میں گھروں میں پانی داخل ہو چکا ہے اور سیکڑوں افراد پھنسے ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، مگر رسائی مشکل ہوتی جا رہی ہے۔

سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کے مطابق، جلالپور پیروالا کے گرد چاروں اطراف سیلابی ریلا موجود ہے اور 90 فیصد نواحی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ عارضی بند پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے اور خطرہ ٹلا نہیں ہے۔

شہر کی تمام مارکیٹیں، دکانیں اور کاروبار بند ہیں۔ گلیاں سنسان اور سڑکیں خاموش ہو چکی ہیں۔ لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر بلند مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں، جب کہ کئی خاندان اب بھی امداد کے منتظر ہیں۔

صرف جلالپور ہی نہیں دریائے ستلج میں ایمپریس برج کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔

Advertisement

 دریائے چناب پر ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی شدید سیلاب کی کیفیت ہے۔ دونوں دریا پورے خطے میں تباہی پھیلا رہے ہیں۔

علی پور کے علاقے بیٹ چنہ، شیخانی، کوٹلہ اگر، شاہ وساوا سمیت متعدد بستیاں پانی میں ڈوب چکی ہیں۔

مظفرگڑھ کے سیت پور شہر میں پانی بھر چکا ہے اور خوراک و دوا کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ امدادی ٹیمیں مسلسل متحرک ہیں، مگر متاثرہ افراد کی تعداد ہزاروں میں پہنچ چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر