
کراچی: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سماعت مکمل ہونے کے باوجود فیصلہ نہ آنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بول نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف سماعت مکمل ہونے کے باوجود فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا جس پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کا دنگل؛ صائم ایوب فائنل کھیلیں گے یا نہیں؟ کپتان نے اشارہ دے دیا
واضح رہے کہ آئی سی سی کی سماعت کو دو روز گزر چکے ہیں، تاہم فیصلے کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز ایک غیر ملکی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ میچ ریفری نے حارث رؤف کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر ان پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو صرف وارننگ دے کر معاملہ ختم کردیا گیا۔
فیصلے کے اعلان میں تاخیر پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ “آپ کو اپنا توازن قائم رکھنے کی وجوہات بیان کرنے میں اور کتنا وقت درکار ہے؟”
کرکٹ حلقوں میں بھی آئی سی سی کے فیصلے میں غیر معمولی تاخیر پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News