
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سب سے بڑے مقابلے پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا آج دبئی میں ہونے جا رہا ہے، جس کیلئے شائقین بے حد پرجوش ہیں۔
اس موقع پر سابق بھارتی کرکٹر اور معروف کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے پاکستانی اسپنرز کو بھارتی ٹیم کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔
سنجے منجریکر کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس روایتی طور پر اپنے فاسٹ بولرز کے لیے شہرت رکھتے ہیں لیکن اس بار انہوں نے متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسپن بولنگ پر انحصار کیا ہے، جو اب تک مؤثر ثابت ہوا ہے۔ پاکستان نے اسی حکمتِ عملی کے تحت سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں افغانستان اور ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں عمان کو آسانی سے شکست دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک بھارتی بیٹرز کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے اور یہ کمبی نیشن انہیں مختلف حکمتِ عملی اختیار کرنے پر مجبور کرے گا۔
تاہم 60 سالہ سابق کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن میں اب بھی بہتری کی گنجائش موجود ہے، جس پر توجہ دینا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News