Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی، ہم 8 لاکھ کیوسک تک پانی سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

کراچی، ہم 8 لاکھ کیوسک تک پانی سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں سیلابی صورتحال پر اہم پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجند میں 6 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ ہے، اور ہم 8 لاکھ کیوسک تک پانی سے نمٹنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے پریس کانفرنس میں سندھ کے مختلف علاقوں کی صورتحال سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڑکانہ اور سکھر کے کمشنرز سے آج بریفنگ لی ہے۔ سندھ میں اس وقت مون سون بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب کے عروج کے حوالے سے کہا کہ 9 ستمبر تک گڈو بیراج پر سیلابی پانی عروج پر ہو گا، جس سے مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کراچی کی صورتحال پر بھی بات کی اور کہا کہ کراچی میں اس وقت توقع سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، جس کے باعث سیلابی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Advertisement

مراد علی شاہ نے بتایا کہ سکھر اور دیگر اضلاع کی انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے، اور سیلاب متاثرین کی امداد ہر صورت یقینی بنائی جا رہی ہے۔

سیلاب متاثرہ علاقوں میں کیمپ، ادویات اور خوراک کی فراہمی کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ سندھ نے تفصیل سے بتایا کہ اب تک 3 لاکھ 24 ہزار لوگوں کا انخلا کر چکے ہیں، اور سندھ انتظامیہ اور ریسکیو 1122 فیلڈ میں موجود ہیں۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے اپنے خلاف جاری مقدمات کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ سے کیسز جیت چکا ہوں۔ کچھ کیسز پر نظرثانی کی اپیلیں بھی ہیں، لیکن مجھے کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں، جن پر میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد کی فراہمی اور حالات کو بہتر بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر