Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی : مریم نواز کے بیانات پر ن لیگ نے معافی مانگ لی

Now Reading:

قومی اسمبلی : مریم نواز کے بیانات پر ن لیگ نے معافی مانگ لی
قومی اسمبلی : مریم نواز کے بیانات پر ن لیگ نے معافی مانگ لی

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے حالیہ بیانات پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی میں مریم نواز کے بیانات کے خلف پیپلزپارٹی کے احتجاج کے بعد وفاقی وزیر نے معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

وزیر قانون نے واضح کیا کہ حکومت اور پارٹی قیادت افہام و تفہیم کے ذریعے ہی اختلافات کو ختم کرنے اور ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

قبل ازیں، پیپلز پارٹی کے رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عوام قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر ریلیف کے بجائے سیاست ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند دنوں میں دونوں طرف سے افسوس ناک بیانات آئے جن سے سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہوا۔

نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ “ہمارا پانی ہماری کینال” کہنا افسوس ناک ہے، دریائے سندھ کا پانی پورے پاکستان کا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر رویہ یہی رہا تو پیپلز پارٹی اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے پر مجبور ہو سکتی ہے۔ اس موقع پر پی پی پی ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کر دیا۔

Advertisement

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو منانے کا اعلان کیا اور کہا کہ سیاست میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو ہم معذرت خواہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی کامیابیاں ہمارے اتحاد کا نتیجہ ہیں اور مسائل کا حل بھی افہام و تفہیم سے ہی نکلے گا۔

ایوان میں بڑھتے احتجاج کے باعث اسپیکر نے اجلاس جمعہ گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر