
لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کل 23 ستمبر کو آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہوگی۔
ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جائیں گے، قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز دو وارم اپ میچز سے کرے گی۔ پہلا وارم اپ میچ 25 ستمبر کو سری لنکا جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: دلہن بنی پاکستانی کرکٹر کائنات امتیاز کا پری ویڈنگ فوٹو شوٹ وائرل
ورلڈکپ میں پاکستان کا افتتاحی میچ 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا، اس کے بعد دوسرا میچ 5 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت سے کھیلا جائے گا۔ قومی ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 15 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پانچواں میچ 18 اکتوبر کو نیوزی لینڈ سے ہوگا، چھٹے میچ میں 21 اکتوبر کو جنوبی افریقہ مدمقابل ہوگا جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 24 اکتوبر کو میزبان سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News